صارفین کو ایک اور جھٹکا ، بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی
08-23-2023
(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا ، نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز کی جانب سے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، جس کے بعد بجلی کی قیمت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی ، اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے تحریری تفصیلی فیصلہ تمام امور کے جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا۔