یو ای ٹی کے سنٹر برائے آبی وسائل کے وفد کا پنجاب آب پاک اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

08-23-2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنٹر برائے آبی وسائل کے وفد نے پنجاب آب پاک اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کے ساتھ وفد نے ملاقات کی۔ وفد کو پنجاب میں جاری پینے کے پانی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آب پاک اتھارٹی کی جانب سے سنٹر آف ایکسیلنس برائے آبی وسائل سے وابستہ طلبہ کو انٹرنشپ پروگرامز کی پیشکش کی گئی۔ سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانی کے جدید منصوبوں پر سنٹر آف ایکسیلنس سے خدمات حاصل کی جائیگی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام منصوبوں میں بھی اشتراک کیا جائیگا۔ زیر زمین پانی کا جائزہ لینے کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس کے جدید آلات کو استعمال کیا جائیگا۔ شہروں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فورکاسٹنگ نظام بنایا جائیگا۔ مزید طلبہ کے تجزیاتی مطالعہ کیلئے آب پاک اتھارٹی پروگرام مرتب کریگا۔ یو ای ٹی سنٹر آف ایکسیلنس سے ڈاکٹر غلام نبی اور پروفیسر عتیق الرحمن نے شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سے جنرل مینیجر افتخار رسول اور آب پاک اتھارٹی سے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ زہیب بٹ نے شرکت کی۔