بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل

08-23-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت چار شہروں میں بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیموں میں ڈپٹی کمشنرز، پرنسپلز،ایم ایس، ہیلتھ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔ ہسپتالوں کی تعمیرو بحالی کے پراجیکٹ میں یکساں ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں موجود گنجائش کو مریضوں کی سہولت کیلئے استعمال میں لایا جائے۔ وارڈز میں بیڈز کی تعداد کا تعین مریضوں کی تعداد کے تناسب سے کیا جائے۔ ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کو طے شدہ مدت میں مکمل کیا جائے۔