ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

08-23-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائی دیکھنے میں آئی۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فور علی نصرت نے کی۔ پلاٹ نمبر 180,181 بلاک ایف، پی آئی اے سکیم میں تعمیر غیرقانونی ہال مسمار، پلاٹ نمبر 3 بلاک آر جوہر ٹاﺅن پر چائے خانہ کے غیرقانونی شیڈز مسمار، جوہر ٹاﺅن میں البرکت فارمیسی کے ساتھ زیر تعمیر غیرقانونی دکانیں مسمار، پلاٹ نمبر 529، 528 بلاک جے ٹو جوہر ٹاﺅن میں فرنٹ پر لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر جاری تعمیر مسمار کر دی۔ اس کے علاوہ پلاٹ نمبر 336 بلاک جی تھری منظور شدہ نقشے کے خلاف بنائی گئی۔ تعمیر مسمار، پلاٹ نمبر 461 بلاک جی تھری جوہر ٹاﺅن کو غیرقانونی تعمیرات پر سربمہر کر دیا۔ جوہر ٹاؤن بلاک ایف ٹو پلاٹ نمبر 53 اور 53 اے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے مارکی ہال مسمار کر دیئے گئے۔ پلاٹ نمبر 1005 اور پلاٹ نمبر 432 بلاک ای جوہر ٹاﺅن پر زیر تعمیر غیرقانونی دکانوں کو مسمار کر دیا۔  ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر13، 14 بلاک ای ٹو واپڈا ٹاﺅن پر غیر قانونی کمرشل استعمال پر املاک کو سیل کر دیا۔ پلاٹ نمبر 78 بلاک واپڈا ٹاﺅن، پلاٹ 276 بلاک سی ، او پی ایف سکیم میں غیرقانونی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ مسمار و سیل کی گئی عمارتوں کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی۔