مہنگائی اوپن مارکیٹ سے ہول سیل منڈیوں تک پہنچ گئی
08-23-2023
(لاہور نیوز) مہنگائی اوپن مارکیٹ سے ہول سیل منڈیوں تک پہنچ گئی۔ سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔
عوام ریلیف کو ترس گئے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 11 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے۔ لیموں کی سرکاری قیمت 155 روپے فی کلو مقرر ، اوپن مارکیٹ میں لیموں 180 روپے فی کلو ہیں۔ بینگن 110 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو مل رہے۔ کریلے 160 ، پالک 120 ، بند گوبھی 140 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ پھول گوبھی 180 ، شلجم 190 ، بھنڈی 160 روپے فی کلو ہے۔ شملہ مرچ 240 ، اروی 170 اور گھیا توری 100 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔ پھل بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت کیے جا رہے ہیں۔ سیب کالا کولو 250 ، انگور 450 روپے فی کلو ہیں۔ کیلے درجہ اول 200 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں آئے خریداروں نے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سبزی منڈیاں بھی سستی نہیں رہیں۔ دوسری جانب فارمی انڈے مزید ایک روپیہ مہنگے ہو کر 296 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ برائلر گوشت 15 روپے کمی کے بعد 567 روپے فی کلو پر آ گیا۔