پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

08-23-2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان  کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔ واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔