ایشیا کپ کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
08-23-2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، نیپال کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔
نیپال کی کرکٹ ٹیم 24 اگست کو کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ نیپال کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی، پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔