چوہنگ میں جواں سال لڑکی باپ کے سامنے قتل
08-23-2023
(ویب ڈیسک) چوہنگ کے علاقے میں 16 سال کی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عیشا والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی اس دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ عیشاء فاطمہ اپنے والد عبدالغفار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سر میں گولی لگنے سے علیشاء شدید زخمی ہوگئی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔