ڈی جی امیگریشن کا تمام پاسپورٹ ایک ہفتے میں جاری کرنے کا حکم

08-22-2023

(لاہور نیوز) ڈی جی امیگریشن نے تمام پاسپورٹ ایک ہفتے میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ سپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی نے پاسپورٹ اجراء میں بیک لاک فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مصطفیٰ جمال قاضی نے ہدایت کی تمام پاسپورٹس ایک ہفتے کے اندر جاری کئے جائیں، ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پاسپورٹ تاخیر کا شکار تھے۔