مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ،فی تولہ سونا مزید مہنگا

08-22-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1901 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3944 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 23ہزار 4500 روپےاور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2  لاکھ 1 ہزار 46 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔