ڈائریکٹوریٹ آف کالجز لاہور کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

08-22-2023

(لاہور نیوز) چالیس سال بعد ڈائریکٹوریٹ آف کالجز لاہور کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی۔

113 کالجز سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور زاہد میاں کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ سے طلبہ کالجز سے متعلق شکایات درج کروا سکیں گے۔ طلبہ اور اساتذہ کی تعداد بھی اس ویب سائٹ پر موجود ہو گی۔ ڈائریکٹر کالجز کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی سروس رولز اور دیگر امور سے متعلق گائیڈ لائنز بھی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔ اس عمل سے رسائی میں آسانی اور شفافیت میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر کالجز کا مزید کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے سے گیاہوریں جماعت میں داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کا پیغام بھی دیا جائے گا۔