دوسری آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ 23 اگست سے شروع ہو گی

08-22-2023

(لاہور نیوز) دوسری آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے 23 سے 27 اگست تک پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں ہوں گے۔

کموڈور توقیر احمد خواجہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں ناصر اقبال اور ویمنز ایونٹ میں زینب خان دفاعی چیمپئن ہیں، پاکستان بحریہ کا سکواش کے ساتھ تعلق بہت گہرا ہے، 1991ء میں روشن خان، جہانگیر خان کا باقاعدہ افتتاح ہوا تھا۔ توقیر احمد خواجہ نے بتایا کہ آر کے جے کے سکواش کمپلیکس میں گلاس کورٹ کا افتتاح نیول چیف نے 21 جولائی کو کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی کل انعامی رقم 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔