کونسی غذاوں کا مسلسل استعمال قلب کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
08-22-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے دل کو نقصان پہنچانے والی غذاوں سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابقدل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کو دل کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصور کیا جاتا ہےماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نمک، چینی اور چکنائی کا زیادہ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ اس عادت کے باعث ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ ہارٹ اٹیک یا فالج سے اپنے دل کو بچانا چاہتے ہیں تو غذا میں نمک، چینی اور چکنائی کا استعمال محدود کریں،اس کی بجائے پھلوں، سبزیوں، اناج اور پروٹین پر مبنی غذائیں دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔بہت زیادہ مقدار میں سرخ گوشت (گائے یا بکرے کا گوشت) کھانے سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سرخ گوشت میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے،کولیسٹرول سے امراض قلب بشمول فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے،اسی طرح میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔