چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ،ایسا کیوں ہوا ؟جانئے
08-22-2023
(ویب ڈیسک) پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔
سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے 5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔