کیا بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون کی ڈریم ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی ہیں؟جانئے

08-22-2023

(ویب ڈیسک)بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے کہا ہے کہ ان کی ڈریم ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

  رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے ڈریم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر کسی تعجب پاکستانی پلئیر کو شامل نہیں کیا جبکہ اپنے ملک کے ہی پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دیدی۔دھون کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کیلئے جس ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا گیا اس میں بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، آسڑیلوی پیسر مچل  سٹارک، افغان لیگ اسپنر راشد خان اور جنوبی افریقہ کے رباڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مچل سٹارک کی ٹیم شمولیت کی وجہ سے باولنگ میں شاہین کا انتخاب نہیں کروں گا بلکہ انکی اضافی رفتار اور اچھال کے باعث جنوبی افریقہ کے رباڈا کو سکواڈ میں شامل کروں گا۔