سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے علاقوں کا دورہ
08-22-2023
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کا مشن جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
سی ای او نے اہم شاہراہوں کے ساتھ اندرون علاقوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایت کی۔ گلبرگ ٹاؤن میں فوری طور پر عارضی کولیکشن پوائنٹ بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔