شاہین اور حارث روف کا خوف بھار ت کوستانے لگا،ہمسایہ ملک کونسا کھلاڑی میدان میں لائیگا ؟جانئے
08-22-2023
(ویب ڈیسک)بھارتی سلیکشن کمیٹی شاہین اور حارث روف کے مدمقابل ویرات کوہلی کو میدان میں لائینگے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ باولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟ جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے۔قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز مدن لعل، عرفان پٹھان اور سنجے منجریکر نے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اُٹھائے تھے جبکہ انجرڈ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دینے پر اجیت اگرکر پر تنقید بھی کی تھی۔