پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف میچ دیکھنے سری لنکا جائیں گے

08-22-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کی ملاقات بھی متوقع ہے۔پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ بھی سری لنکا جائیں گے۔ سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ امور پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔