اکبر چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کی لاگت مزید بڑھ گئی

08-22-2023

(لاہور نیوز) اکبر چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کی لاگت تین ارب دس کروڑ روپے سے پانچ ارب روپے تک جا پہنچی۔

منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے سبب لاگت میں ایک ارب 90 کروڑ روپے اضافہ ہوا ۔ نئے ڈیزائن کے مطابق مولانا شوکت علی روڈ کی ڈرین پر پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے۔ فیروز پور روڈ سے براستہ مولانا شوکت علی روڈ ملتان روڈ تک سگنل فری راستہ بنایا جائے گا۔ پہلا یوٹرن کوٹ لکھپت، دوسرا مادر ملت روڈ کے قریب، تیسرا اور چوتھا موچی پورہ سے قبل بنایا جائے گا۔ پانچواں پروٹیکٹڈ یوٹرن کالج روڈ ، چھٹا یوٹرن شوق چوک کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ ساتواں یوٹرن شوق چوک، آٹھواں جوہر شادی ہال کے قریب اور نواں جناح ہسپتال کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اکبر چوک منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 15 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔