ڈی جی پی ایچ اے کا شہر کی مختلف سڑکوں کا دورہ، جلو بوٹینیکل گارڈن تتلی گھر بھی پہنچے

08-22-2023

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے شہر کی مختلف سڑکوں کا دورہ کیا۔ جلو بوٹینیکل گارڈن تتلی گھر بھی پہنچے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے مین بلیوارڈ گرین بیلٹ پر نئے پلانٹرز لگانے اور سول ورکر مکمل کرنے کی ہدایات کی۔ افسران کو ماڈل ٹاؤن انڈرپاس اور لاہور پل پر لگے پلانٹرز پر مزید ہارٹی کلچر کے کام کی ہدایت کی۔ شادیوال نرسری میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ چیمہ نے ڈی جی پی ایچ اے کو پودوں کی افزائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جلو بوٹینیکل گارڈن تتلی گھر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالعلیم نے ڈی جی پی ایچ اے کو تتلی گھر کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔