محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام بین المذاہب ہم آہنگی ضرورت پر کانفرنس
08-22-2023
(لاہور نیوز) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام بین المذاہب ہم آہنگی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر کانفرنس ہوئی۔
سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے صدارت کی۔ ڈی جی مذہبی امور آصف علی فرخ ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکڑ طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور انتہاپسندی کے تدارک کیلئے مستقل پالیسی کی تشکیل اشد ضروری ہے، سب رہنمائی کریں۔ شرکا نے زور دیا کہ علما کرام، مسیحی اکابرین بھائی چارے، تحمل، برداشت اور اتحاد کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کریں۔