ستمبر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کو بڑا دھچکا لگے گا

08-22-2023

(لاہور نیوز) ستمبر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کوبڑا دھچکا لگے گا۔ محکمہ خوراک کو روسی ایکسپورٹرز کا تحریری معاہدہ موصول ہو گیا۔

ذخیرہ اندوزوں کے لیے بری اور عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ ستمبر میں روس سے آنے والی گندم سے آٹا مہنگائی قابو میں آئے گی۔ کمرشل بینکوں نے نجی گندم امپورٹ کی ایل سیز کھولنا شروع کر دی۔ روسی بندرگاہوں پر گندم کی بحری جہازوں میں لوڈنگ شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی امپورٹرز نے 3 لاکھ 40 ہزار ٹن سے زیادہ گندم خرید لی۔ ستمبر کے دوسرے ہفتے گندم سے لدے 6 جہاز پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ درآمدی گندم آنے سے آٹا قیمتوں میں 100 تا 150 روپے فی تھیلا کمی متوقع ہے۔ ذخیرہ اندوزوں نے درآمدی گندم رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی جو ناکام رہی۔ ذخیرہ اندوزوں نے افواہیں پھیلا کر اپنے پاس ذخیرہ کی گئی گندم مہنگے داموں بیچی۔ سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کا کہنا ہے محکمہ خوراک پنجاب پر سرکاری گندم کی جلد ریلیز کا دباؤ کم ہو گا۔