سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ نہ رک سکا، 18 ڈانسر اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس

08-22-2023

(ویب ڈیسک) سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ نہ رُک سکا، محکمہ داخلہ پنجاب نے خوشبو اور ندا چوہدری سمیت 18 ڈانسر اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی تینوں فنکاراوں نے شمع تھیٹر میں فحش رقص کیا جس پر شوکاز نوٹس جاری کیے۔ محفل تھیٹر میں فحش ڈانس پر خوشبو خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چوہدری، ستارہ تھیٹر کی سارہ خان اور تبسم خان کو  شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نوراور جیا بٹ، ایان، ندا چوہدری، حرا ڈوگر ،وفا علی، لائبہ جٹی، ماہ نور، قسمت شہزادی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ تمام فنکاروں کوایڈیشنل سیکرٹری پولیس کی منظوری سے سیکشن افسر ڈاکٹر ارسلان گوندل نے نوٹسز جاری کیے۔ مذکورہ اداکارائیں وارننگ کے باوجود فحش رقص سے باز نہیں آئیں۔ شوکاز نوٹسز پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کئے گئے۔