لاہور بورڈ : نہم جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

08-22-2023

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق پیپروں کی ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار نتائج کے بعد 15 روز تک  ری چیکنگ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر ری چیکنگ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔ لاہور بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی پیپر چیکنگ فیس 1250 روپے مقرر کی گئی ہے، ری چیکنگ کے لیے اپلائی کرنے پر امیدوار کو بذریعہ ایس ایم ایس ری چیکنگ کی تاریخ بارے آگاہ کیا جائے گا۔ نہم کلاس کے پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں  23 اگست سے وصول کی جائیں گی۔