عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا

08-22-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و حسین اداکارہ عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ کی دنیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلیمرس سے بھرپور دلکش تصاویر شیئر کیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مذکورہ تصویر میں عروہ کو حسین سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر خوبصورت میک اپ اور دیدہ زیب زیورات ان کے حسن کو مزید دوبالا کر رہے ہیں۔ تصاویر نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کے دل موہ لیے، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔