فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 2 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
08-22-2023
(ویب ڈیسک) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 7 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سنٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) جی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا سنٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گا۔