پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وار تیز، مزید 38 کیسز رپورٹ
08-22-2023
(ویب ڈیسک) لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 کیسز سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 38 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 21 کیسز لاہور کے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں رواں برس ڈینگی مریض کی تعداد 678 ہوگئی ہے۔ لاہورمیں ڈینگی کےمثبت مریضوں کی تعداد211ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سےڈینگی کے5،ملتان سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کےہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے48 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہسپتالوں میں 2678بسترڈینگی مریضوں کے لیےمختص کیے گئے ہیں۔