تاریخ میں پہلی بار بجلی کی 25 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار ریکارڈ

08-22-2023

(لاہور نیوز) ڈیمز بھر جانے کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی 25 ہزار 500 میگاواٹ پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 27 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 9 ہزار 500 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار500میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 289 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس 190 میگاواٹ اور بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، ایٹمی بجلی گھروں سے 2 ہزار 226 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو رہی ہے۔