افغانستان کے نجیب اللہ زدران پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

08-22-2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب اللہ زدران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (جو پہلے ٹوئٹر تھا) پر بتایا کہ نجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ افغان بورڈ کے مطابق نجیب کی جگہ سکواڈ میں شاہد اللہ کمال کو  شامل کر لیا گیا ہے۔