اینٹی کرپشن ٹیم اور پنجاب پولیس کا زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ

08-22-2023

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ساتھ زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے گھر چھاپہ مارا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کے گھر میں تلاشی لی گئی اس دوران  زرتاج گل موجود نہیں تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔