شاہد آفریدی نے امریکا میں بھی بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرا دیا

08-22-2023

(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرا دیا، یوایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوران ان کی گوتم گمبھیر سے جھڑپ بھی ہوگئی۔

پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر نے نیویارک واریئرز کی جانب سے گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے صرف 12 بالز پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ شاہد آفریدی کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت واریئرز نے 5 اوورز میں 84 رنز بنا لیے، جواب میں جیسی رائیڈر نے بھی 12 گیندوں پر 38 رنز بناکر اپنی ٹیم ٹرائیٹنز کو 4.4 اوورز میں ہی ہدف عبور کرا دیا۔ واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔