صدر کے ٹویٹ سے بھونچال آگیا، معاملہ سلجھنے کی بجائے الجھ رہا ہے: شیخ رشید

08-22-2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے صدر عارف علوی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے بھونچال لے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ صدر علوی کے ٹویٹ کے بعد نہ نگران لاء منسٹر کو اور نہ ہی لاء منسٹری کو سمجھ آرہی ہے کہ وہ کیا کریں، مسئلہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ تین ہفتوں میں سپریم کورٹ اہم فیصلے کرے گی جن میں مردم شماری سے لے کر نیب توشہ خانہ اور اب سیکرٹ ایکٹ بھی شامل ہو جائے گا، پچھلے تین دنوں سے دنیا اور پاکستان کے میڈیا پر ٹویٹ اور صرف صدر کا ٹویٹ ہی چل رہا ہے۔ صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے بھونچال لے آئے ہیں نہ نگران لاء منسٹر کو نہ لاء منسٹری کو سمجھ آرہی ہے کہ وہ کیا کریں مسئلہ سلجھنے کی بجائے الجھ رہا ہے آئندہ 3 ہفتوں میں سپریم کورٹ اہم فیصلے کرے گی جس میں مردم شماری سے لے کر نیب توشہ خانہ اور اب سیکرٹ ایکٹ بھی… — Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 22, 2023 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 16 مہینے میں عوام کو جو مہنگائی کا ٹیکہ لگا ہے اس سے عوام انتہائی پریشان ہے، معاشی، سیاسی اور اقتصادی حالات انتہائی سنگین ہورہے ہیں اور ڈالر روپے کے مقابلے میں پکڑائی نہیں دے رہا کارخانے بند ہونے سے غریب بیروزگاری کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال اور پُرسکون ہوں گے تو ریاست مستحکم اور خوشحال ہوگی۔