نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا

08-22-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔

لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 95 ہزار 121 امیدواروں نے حصہ لیا،لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب  49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے۔ طلباء اپنا رولنمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔