فیروز پور روڈ پر بس حادثہ، نو افراد زخمی، جنرل ہسپتال منتقل
08-22-2023
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر جنرل ہسپتال کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر میٹرو سٹیشن سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بس قصور سے لاہور آرہی تھی، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر میٹرو سٹیشن سے ٹکرا کر الٹ گئی، بس میں سوار نو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس سے نکلنے والا ڈیزل سڑک پر بکھر گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو کر رہ گئی، زخمی ہونے والوں میں طلحہ، اقبال، نعیم، ندیم ، ساجد اور نوید وغیرہ شامل ہیں۔