پنجاب سیف سٹی کا ہیٹ میپ جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہونے لگا
08-22-2023
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے لیے سیف سٹی کی جانب سے 15 کالز لوکیشن کی بنیاد پر بنائے گئے کرائم ہیٹ میپ جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہونے لگے۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز ہیٹ میپ کے ذریعے کرائم کی لوکیشن اور اوقات کار کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، شہر میں ہیٹ میپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکہ جات اور فورس کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی عبد الحنان کا کہنا ہے کہ 15 ایمرجنسی نمبر کے کالز ریکارڈ کی بنیاد پر کرائم کی نوعیت کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں، 15 کالز ریکارڈ ڈیٹا سے جرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم لوکیشن بارے مدد مل رہی ہے، سیف سٹی کیمروں،15 کال پر فوری رسپانس اور فیلڈ فورس کی درست تعیناتی سے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔