شاداب مکمل پیکج، اعظم خان حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ہے: ٹام موڈی

08-22-2023

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کرکٹ لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز ٹام موڈی بھی اعظم خان اور شاداب خان کے معترف نکلے۔

ایک بیان میں ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اعظم نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کیا ہے، اعظم خان ایک خالص پاور ہٹر ہیں جو ’امپیکٹ پلیئر‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ٹام موڈی  نے کہا کہ اعظم خان حریف ٹیموں کیلئے ایک خطرہ ہیں، اعظم کی موجودگی سے حریف کی بولنگ دباؤ میں رہے گی۔ دوسری جانب شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ شاداب خان ایک مکمل پیکج ہیں، شاداب جیسا پلیئر نہ صرف بیٹنگ میں مددگار ہے بلکہ اس کی سپن بھی خوب ہے، یہی نہیں شاداب کی قائدہ صلاحیتیں بھی قابل احترام ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو ڈیزرٹ وائپرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ڈیزٹ وائپرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔