سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے لیسکو مہم میں تیزی
08-22-2023
(ویب ڈیسک) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نےسرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی، لیسکوسیکنڈ سرکل نے نادہندہ سرکاری اداروں سے چھ کروڑ سے زائد وصول کرلئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نےپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے 3 کروڑ81 لاکھ 43 ہزار،ڈرگ ٹیسٹنگ لیب سے 85 لاکھ 75 ہزار روپے اورپی ڈی ایم اے سے 9لاکھ 37 ہزار روپے وصول کرلئے۔ لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے 13 لاکھ 38 ہزار روپے ،امیرالدین کالج سے 62 لاکھ 76 ہزار،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے 23 لاکھ 33 ہزار روپے اورہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے 18 لاکھ روپے ریکورکئے گئے۔