ورلڈ شوٹنگ: 25 میٹر ریپڈ فائر پستول کے پہلے روز جی ایم بشیر کی 23 ویں پوزیشن

08-22-2023

(ویب ڈیسک) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں مینز 25 میٹر ریپڈ فائر پستول کے پہلے روز غلام مصطفیٰ بشیر کی 23 ویں پوزیشن رہی۔

غلام مصطفیٰ بشیر نے پہلے روز 300 میں سے 289 پوائنٹس حاصل کیے، پاکستانی شوٹر کے چار نشانے سنٹر آف ٹارگٹ پر رہے۔ ٹاپ 8 میں آنے کیلئے بشیر کو دوسرے روز غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا۔