توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی

08-22-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے سزا معطلی اور مرکزی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ پہلی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے تھے۔