محسن نقوی کا میو ہسپتال میں زیر تعمیر کیفے ٹیریا کا دورہ
08-21-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میوہسپتال میں زیرتعمیر نئے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی کو دورہ کے دوران سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے نئے کیفے ٹیریا کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی، نگران وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر نئے کیفے ٹیریا کے مختلف حصے دیکھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا نئے کیفے ٹیریا کو جلد مکمل اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے، محسن نقوی نے کیفے ٹیریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔