چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل
08-21-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، 23 اگست کو سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ 23 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوا دیا تھا۔