مال روڈ پر پلازے میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

08-21-2023

(لاہور نیوز) مال روڈ پر واقع پلازے میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پلازے کے تیسرے فلور پر لگی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق تاحال کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔