لیسکو انتظامیہ کا خراب میٹرز کو جلد تبدیل کرنے کا فیصلہ
08-21-2023
(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ نے خراب میٹرز کو جلد تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے میٹرز کی فراہمی کے لیے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں 3952 سنگل فیز اور 3387 تھری فیز میٹر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میٹرز آندھی ، طوفان یا دیگر وجوہات کی بنا پر خراب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرز خراب ہونے کے باعث صارفین کو ایوریج بلنگ ہو رہی ہے جس پر ہر کھلی کچہری میں صارفین کی جانب سے شکایات کی جاتیں ہیں۔