پنجاب پولیس میں افسروں کی ترقی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
08-21-2023
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں افسروں کی ترقی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ متعدد افسروں کو موجودہ عہدوں پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
پنجاب حکومت نے ترقی پانے والے افسروں کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔ مقصودالحسن کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ عبدالکریم راؤ کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ عمران ارشد کو ترقی دے کر کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی عمران محمود کو ترقی دے کر خدمات ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد کر دی گئیں۔ کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی اکاؤنٹیبلٹی سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔ انہیں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ سلطان چودھری کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ محمد ادریس کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب لگا دیا گیا۔ وقار عباسی کو ترقی دےکر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ تعینات کیا گیا۔ مرزا فاران بیگ کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔ علی ناصر رضوی کو بھی ترقی مل گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کمانڈنٹ سکول انٹیلی جنس لاہور تعینات ہو گئے ۔ ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک کی ترقی، ڈی آئی جی لیگل سی پی او لگا دیا گیا۔ منتظر مہدی کو ترقی دے کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی رانا ایاز کو ترقی دے کر سی پی او گوجرانوالا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو ترقی دے کر کام جاری رکھنے کاحکم دیا گیا۔ وقاص الحسن کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ معین مسعود کو ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ پنجاب اور توصیف حیدر کو ترقی دے کر ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور لگا دیا گیا۔