سانحہ جڑانوالہ: گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار
08-21-2023
(ویب ڈیسک) سانحہ جڑانوالہ کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
گرجا گھروں اور مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تخمینہ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی، 22 گرجا گھر کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران 2 کروڑ 91 لاکھ کا نقصان ہوا۔ جلاؤ گھیراؤ میں فرنیچر، ایئر کنڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس، لائٹس، کارپٹ، پنکھے، جنریٹر کو نقصان پہنچا، گیٹ، کھڑکیاں، دروازے، ایل سی ڈیز بھی شامل ہیں۔ 91 مکانوں کا 3 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کا نقصان ہوا، گھروں میں فرنیچر، واشنگ مشینز، فریج، ایل سی ڈیز اور الیکٹرانک کا سامان جلایا گیا، عمارتیں جلائے جانے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔