سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
08-21-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز میں ہی کاروبار میں مندی غالب رہی اور 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی، انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے سبب 47 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک بروکرز کے مطابق ڈالر کی قدر اور بڑھتی مہنگائی پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، نگران حکومت کے 10 روز میں سٹاک مارکیٹ میں 1400 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔