فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
08-21-2023
(لاہور نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافے کیساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 9 سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہوگئی۔