ماہرہ خان کی ٹی وی سکرین پر واپسی کب ہوگی؟اداکارہ نے واضح کردیا

08-21-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی سکرین پر اپنی واپسی سے متعلق واضح بیان دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے ان کے کام اور زندگی سے متعلق سوالات کئے۔ماہرہ کے ایک مداح نے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ٹی وی ڈراموں میں کب نظر آئیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے مداح کو بتایا کہ وہ اِن دنوں ایک فلم کر رہی ہیں جبکہ اس  کے  بعد  ڈرامہ بھی کریں گی اور جلد ہی مداح انہیں ٹی وی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان آخری مرتبہ اپنے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی تھیں۔