شاہینوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ،سابقہ کپتان راشدلطیف بھی میدان میں آگئے
08-21-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ دے لیکن کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس کیسے لے سکتا ہے؟
راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے، تین سال کا کنٹریکٹ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط لازمی کریں لیکن کمرشل رائٹس پر سوچ کر فیصلہ کریں کیونکہ کمرشل رائٹس کھلاڑیوں کا حق ہے۔