رواں مالی سال گردشی قرض میں 182 ارب کمی لانے کا پلان منظور

08-21-2023

(لاہورنیوز) رواں مالی سال کے دوران گردشی قرض میں 182 ارب روپے کمی لانے کا پلان منظور کر لیا گیا۔

رواں مالی سال کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک لایا جائے گا، جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، حکومت نے پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق دستاویز پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقایا جات 760 ارب سے زائد تک پہنچ چکے ہیں، جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کے 110 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کا پلان شیئر کیا گیا ہے، قرض میں کمی نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا جبکہ قرضہ میں کمی کا پلان وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے تیار کیا ہے۔